ممبئی؍شین بانڈ نے کہاکہ یہ مشکل آغاز تھا لیکن کئی بار ہمیں ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ راسخ سلام نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہمارے بہتر گیند بازوں میں رہا۔جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے راسخ سلام آئی پی ایل 2019 میں ممبئی انڈینس کی ٹیم کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے دہلی کیپٹلس کے خلاف میچ میں ممبئی انڈینز کی جانب سے بولنگ کا آغاز کیا تھا۔ اب راسخ سلام کی چوطرفہ تعریف کی جارہی ہے۔ دہلی کیپٹلس کے خلاف ممبئی انڈینس کے لئے نصف سنچری بنانے والے یوراج نے کہاکہ راسخ سلام نے نیٹ پر اچھی سوئنگ بولنگ کی۔ وہ گیند کو بہتر طریقے سے سوئنگ کرا رہا تھا۔ اس کے علاوہ اس کی بولنگ اچھی تھی۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ یہ اس کا پہلا میچ تھا اور اس لحاظ سے اس نے بہت اچھا کھیلا۔ وہ اگلے دو تین سال میں خاص کھلاڑی بنے گا۔ ممبئی انڈینس کے کوچ شین بانڈ نے بھی راسخ سلام کی جم کر تعریف کی۔ شین بانڈ نے کہاکہ یہ مشکل آغاز تھا لیکن کئی بار ہمیں ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ راسخ سلام نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہمارے بہتر گیند بازوں میں رہا۔ اس کے اندر سیکھنے کی کسک ہے۔خیال رہے کہ دائیں ہاتھ کے نوجوان تیز گیند باز راسخ سلام آئی پی ایل کھیلنے والے جموں و کشمیر کے دوسرے کرکٹر بنے۔ 17 سال کے راسخ سلام نے دہلی کیپٹلس کے خلاف وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس کی جانب سے ڈیبو کیا۔ راسخ سلام نے میزبان ٹیم کے لئے بولنگ کا آغاز بھی کیا۔راسخ سلام کو ہندستان کے سابق فاسٹ بولر ظہیر خان نے کیپ سونپی۔ وہ ممبئی انڈینس کے لئے ڈیبو کرنے والے سب سے نوجوان کھلاڑی ہیں۔ کلگام ضلع کے رہنے والے راسخ سلام کو ممبئی انڈینز نے 20 لاکھ روپے کے ان کی بنیادی قیمت پر خریدا تھا۔