عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ناروے کی پارلیمنٹ اوسلو میں منعقدہ ہندناروے بین الاقوامی سمٹ میں تعلیمی تبدیلی میں بہتری کیلئے کشمیری نژاد ماہر تعلیم شوکت حسین خان کو2024کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب میں رکن پارلیمنٹ مملکت ناروے ہمانشو گلاٹی مہمان خصوصی جبکہ اولی جیکب جوہانسن، اکرشس اور ناروے میں ہندوستانی سفیر ڈاکٹر اکینو ویمل مہمان ذی وقار تھے۔یہ ایوارڈ شوکت خان کی دون اسکول سرینگر کے ذریعے معیاری اور مستقبل کی تعلیم کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ 2014 میں اپنے قیام کے بعد سے اسکول نے مسلسل علمی اور شریک علمی دونوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جس سے طلباء کو بااختیار بنانے اور ان کی تشکیل کیلئے خان کی لگن کو نمایاں کیا گیا ہے۔ خان کی کامیابی ان کے اس یقین کا ثبوت ہے کہ ہر کوئی باصلاحیت ہے، یہ اس فرد پر منحصر ہے کہ کوئی اسے کس طرح دیکھتا ہے، ہر طالب علم کے اندر ذہانت کو فروغ دینے کے ان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔یہ اعزاز دون اسکول کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے ۔