سری نگر// پاکستان میں ایم بی بی ایس کرنے والے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی جمعہ کو پاکستان کے راولپنڈی شہر کے صدر علاقے میں ایک سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔
جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ترجمان ناصر خیمانی کے مطابق توصیف راشد وانی ولد عبدالرشید وانی جو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے بٹ پورہ نینا علاقہ کا ساکن تھا سڑک حادثے کا شکار ہوا اور اس کے بعد اس کی موت ہوگئی۔
ناصر نے کہا کہ توصیف راولپنڈی میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس پروگرام کے چوتھے سال میں زیرِ تعلیم تھا۔