سرینگر // پنجاب پولیس نے جنوبی کشمیر کے ایک اور طالب علم کو گرفتار کر لیا ہے۔ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق جالندھر پولیس نے بی ٹیک کی تعلیم حاصل کررہے ایک طالب علم دانش رحمان صوفی کو گرفتار کیا۔بتایا جاتا ہے کہ وہ پلوامہ ضلع سے تعلق رکھتا ہے۔ پولیس نے اسے مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسکی 22اکتوبر تک ریمانڈ حاصل کی گئی ہے۔یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اسے کن وجوہات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔