سرینگر// ایک 14سالہ کشمیری لڑکی نے تھائی لینڈ میں سکے مارشل آرٹ کے ایک مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا ہے ۔ سوگام کپوارہ سے تعلق رکھنے والی مہ نور بشیر دختر بشیر احمد میر، جو آئی ایس ایم سکول سرینگر میں 8ویں جماعت کی طالبہ ہے ،نے تھائی لینڈ میں منعقدہ مارشل آرٹ کے ایک مقابلے میں پہلے نمبر پر رہتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کیا ۔اس سے قبل 2016 میں مہ نور نے نیپال میں منعقد ہوئی چمپین شپ میں حصہ لیکر چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا ۔مہ نور آج وطن واپس لوٹ رہی ہیں ۔ریاست کے کھیل شائقین نے اس کامیابی پر کمسن طالبہ کو گہری مبارک باد دی ہے ۔