عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) اور دی جیم اینڈ جیولری ایکسپورٹ پروموشن کونسل آف انڈیا (جی جے ای پی سی) نے سرینگر میں بات چیت کی ۔کے سی سی آئی ٹیم کی قیادت اس کے صدر جاوید احمد ٹینگا کر رہے تھے جبکہ جی جے ای پی سی گورننگ باڈی کی قیادت اس کے چیئرمین وپل شاہ کر رہے تھے۔ باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص جیم اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی، سکل ڈویلپمنٹ، جی جے ای پی سی منعقدہ نمائشوں اور میلوں میں کشمیر میں مقیم جیولرز کی شرکت پر بات چیت ہوئی۔ صدر کے سی سی آئی اور شرکاء نے ایکسپورٹ پروموشن کونسل کے دورے سے آگاہ کیا۔جی جے ای پی سی نے کشمیری جیولرز کو ان کی نمائشوں میں شرکت کے لیے مفت جگہ کی پیشکش کی جسے کے سی سی آئی نے شکریہ کے ساتھ قبول کر لیا۔ اس تناظر میں کے سی سی آئی جیولرز کی مشاورت سے ایک لائحہ عمل تیار کرے گا اور آنے والے دنوں میں کے سی سی آئی اور جی جے ای پی سی کے درمیان طے پانے والے تعاون کا بہترین فائدہ اٹھائے گا۔GJEPC نے قومی اور بین الاقوامی سرگرمیوں، اسکل ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ، قیمتی اور نیم قیمتی پتھروں پر پریزنٹیشن دی۔