سرینگر//پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے قتل عام کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا جوکہ قابل مذمت ہے ۔عمران خان نے کولگام ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے قتل عام کا نیا سلسلہ انتہائی قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق بات چیت کے ذریعے تنازع کشمیر کے حل کی جانب پیش رفت کا احساس کرے۔