عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //پیپلز کانفرنس کے چئیرمین سجاد لون نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک بھر میں کشمیریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ بھارت کے کسی بھی شہری بشمول کشمیریوں کو اپنے ہی ملک میں ہراسانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا چائیے۔انہوں نے ملک کے مختلف حصوں سے کشمیریوں کے ساتھ بڑھتی ہوئی ہراسانی کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے ملک میں کشمیریوں کو منفی انداز میں پیش کرنا ایک پسندیدہ مشغلہ بنتا جارہا ہے۔ جو کہ صیحح نہیں ہے۔سجاد لون کے مطابق لاکھوں کشمیری کاروباریوں، تعلیم اور ملازمت کے سلسلے میں ملک کی کئی ریاستوں اور یوٹیز میں مقیم ہیں اور ان کے اہل خانہ ان کی سلامتی کے لیے کافی فکر تشویش میں مبتلا رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر معاشرے میں چند شدت پسند عناصر ہوتے ہیں لیکن ان کی بنیاد پر پوری کمینونٹی کو نہیں بھانپا اور چانچا جاسکتا ہے۔