سرینگر/سرینگر کے لالچوک اور اس کے مضافات میں جمعہ کو تاجروں نے ہڑتال کی۔
یہ ہڑتال تاجرانجمنوں کی اپیل پر کشمیریوں پربھارت کے مختلف حصوں میں گذشتہ ایک ہفتے سے حملوں کیخلاف احتجاج کے طور کی گئی۔
کشمیری طالب علموں اور تاجروں پر حملوں کا یہ سلسلہ لیتہ پورہ، پلوامہ حملے کے بعد سے جاری ہیں۔
عینی شاہدین نے کہا کہ ساڑھے تین بجے دکانداروں نے اپنے شٹر گرادیئے اور لالچوک میں جمع ہوکر نعرے بازی کرنے لگے۔
انہوں نے کچھ دیر تک گھنٹہ گھر کے نزدیک احتجاجی دھرنا بھی دیا۔