سری نگر//وادی کشمیر میں گرچہ موسم خشک ہے لیکن شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کافی نیچے درج ہونے سے سردیوں کے بادشاہ چالیس روزہ ’چلہ کلان‘ جیسی سردیوں کا راج برابر قائم و دائم ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب رواں موسم کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں میں 14دسمبر کی شام سے 15 سمبر کی شام تک ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وادی کے بالائی علاقوں بالخصوص شمالی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں اس وقت کے دوران درمیانی درجے کی برف باری ہونے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مطلع صاف رہنے سے وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ درج ہو رہی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب رواں موسم کی اب تک سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
قبل ازیں سری نگر میں گذشتہ شب یعنی جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا
کشمیرمیں ’چلہ کلان‘ جیسی سردیاں جاری، سری نگر میں سرد ترین رات ریکارڈ

Leave a Comment