عاصف بٹ
کشتواڑ //ضلع کشتواڑ کے بالائی علاقوں میںدوسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ بدستور جاری رہا تاہم میدانی علاقے ہنوزبارش کے منتظر رہے ۔ پہاڑی علاقوں میں رک رک کر برفباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ سنتھن ٹاپ مڑواہ ، واڑون کے اوپری علاقوں مچیل گودرشناگ پری باغ کے علاوہ دیگر اونچائی والے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ رک رک کرجاری ہے تاہم میدانی علاقوں میں موسم ہنوز ابرالودبناہوا ہے ۔ وہی کشتواڑ سنتھن اننت ناگ قومی شاہرہ پر دوسرے روز بھی گاڑیوں کی آمدرفت متاثر رہی ۔حکام نے بتایا کہ برفباری کا سلسلہ سنتھن ٹاپ پر بدستور جاری ہے جسکے سبب سڑک کو بحال نہ کیا جاسکا۔