کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے چیرجی خطہ کے نوجوانوں کے لئے فوج کی جانب سے ایک کئیریر کونسلنگ کا سیشن منعقد کیا گیا ۔کونسلنگ کا مقصد ضلع کے دور دراز علاقہ کے بچوں کیلئے کئیر ئیر کونسلنگ سہولیات فراہم کرنا تھا کیونکہ اس دور دراز علاقہ کے نوجوانوں کو 10 + 2 مکمل کرنے کے بعد یہ سہولیات میسر نہیں ہوتی ہیں۔اس ایوینٹ میں کل ملاکر 20نوجوانوں نے شرکت کی۔چیرجی خطہ کے11ویں اور 12ویں کلاس کے طلاب نے اس ایوینٹ میں شرکت کی ۔طلاب کو رسمی سیشن مکمل ہونے کے بعد گیسٹ سپیکروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کا اور اپنے شکوک و شبہات دور کرنے کا موقعہ بھی فراہم کیا گیا ۔چیرجی خطہ کے مقامی لوگوں نے اس ایوئنٹ کی کافی سراہنا کی اور کہا کہ اس سیشن سے انہیں اپنے کئیرئیر کا انتخاب کرنے کے لئے اچھی جانکاری فراہم ہوئی۔مقامی لوگوں نے انڈین آرمی کی ان کاوشوں کی سراہنا کی اور کہا کہ اس سے نوجوانوں کو اپنا مستقبل سنوارنے میں مدد ملے گی۔