گندو// نیشنل کانفرنس ضلع دفتر کشتواڑ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے درجنوں کارکنان نے سابقہ وزیر داخلہ و ایم ایل سی کشتواڑ سجاد احمد کچلو کی قیادت میں نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیارکرلی، اس دوارن نیشنل کانفرنس ضلع صدر کشتواڑ تنویر احمد کچلو،جوائنٹ سیکریٹری نیشنل کانفرنس جموں امیتاز احمد زرگر،ضلع صدر یوتھ این سی ڈی ڈی فاروق بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ سجاد احمد کچلو نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے بی جے پی کارکنان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ نیشنل کانفرنس واحد ایسی جماعت ہے جو ریاست بھرمیں غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتی ہے کچلو نے کہا کہ موجود ہ کولیشن سرکار نے عوام کو سبز باغ دکھا کے ووٹ حاصل کئے اور اب لوگ جاگ چکے ہیں ۔لوگوں سے تعمیر وترقی کے بلندبانگ دعوے کرنے والے اب عوام کے سامنے آنے سے کترار ہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ضلع کشتواڑ کے درجنوں گائوں کو بنیادی سہولیات کی عدام دستیابی کے لئے پریشانیوں کا سامنا ہے اور نہ تو انتظامیہ اور نہ ہی سرکار ان گائوں میں لوگوں کی مشکلات کی طرف توجہ دے رہی ہے اور لوگوں مشکلات میں ڈوبے جا رہے ہیں لیکن موجود ہ سرکار و انتظامیہ ان کے مسائل کو حل کر نے میں ناکام ہوئی ہے اور خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔کچلو نے پارٹی میں شامل ہوئے کارکنان سے کہا کہ پارٹی کاپروگرام گھر گھر تک پہنچائیں اور بنیادی سطح پر لوگوں کے ساتھ رابطہ میں ر ہیں تاکہ لوگوں کو اور زیادہ مشکلات کا سامنا نہ ہو۔نیشنل کانفر نس پارٹی میں شامل ہونے والے کارکنان نے کچلو کو یقین دلایا کہ وہ نیشنل کانفرنس کو مضبوط بنانے کے لئے بنیادی سطح پر کام کریں گے اور پارٹی کا پروگرام گھر گھر تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے بی کے لیڈارن نے کشتواڑ کی عوام کو گمرہ کر کے ووٹ حاصل کیا لیکن عوام کو اب سب علم ہو گیا ہے کہ ریاست و ضلع کشتواڑ میں نیشنل کانفرنس کے علاوہ کوئی بھی سیاسی پارٹی تعمیر و ترقی و آپسی بھائی چارہ کو قائم واحد جماعت این سی ہی رکھ سکتی ہے اس لئے ہم نے اس پارٹی کی پالیسی و پروگرام کو دیکھ کر اس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے اور ہمیں سجاد احمد کچلو پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ ضلع کشتواڑ کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر وقت عوام کے ساتھ ساتھ تھے اور آگے بھی ساتھ رہیں گے،این سی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں موہت شرما، اشیش شرما،سندیپ شرما وغیرشامل ہیں ۔