کشتواڑ//ڈول کشتواڑ میں ایک یک روزہ کنونشن ضلع صدر یوتھ نیشنل کانفرنس منعقد ہوا جس میں انہوں نے پی ڈی پی بی جے پی کی طرف سے ریاست جموں کشمیر میں پیدا کردہ بحران کی صورت حال سے باہر نکالنے کیلئے نوجوانوں کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا اور ریاست کے امن اور ترقی کی طرف اس عزم کا وعدہ کیا۔موجودہ سرکار عوام خاص طور پر نوجوانوں کی خواہشات کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے اور پچھلے تین سالوں میں علاقے کو پیچھے دکھیل دیا ہے۔ضلع صدر نے کہا کہ تقسیم کرنے والی قوتوں کیخلاف لڑنے کیلئے ایک فیصلہ کن جنگ کی ضرورت ہے جنہوں نے علاقائی اور مذہبی جذبات کا استحصال کرکے مرکزی مرحلے کو اپنا سیاسی اور غیر سیاسی ایجنڈا آگے بڑھایا ہے۔ یہ تب ممکن ہے جب نوجوان بڑے پیمانے پر آگے آئیں اور معاشرے کے مختلف طبقات کو مضبوط کرنے میں مدد فراہم کریں۔دریں اثناء ضلع سیکریٹری یوتھ آصف قاضی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس واحد پارٹی ہے جو ریاست میں چیلنجوں کا سامنا کر سکتی ہے موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں اور تمام مراعات پر ناکامی کے بارے میں سنجیدگی سے ایک اجتمائی مہم شروع کی جائے گی۔بعد میں یوتھ نیشنل کانفرنس نے ڈول بلاک کیلئے عہدیدار نامزد کئے ۔نامزدگیاں ضلع صدر تنویر احمد کچلو کی منظوری کے بعد کی گئیں۔وسیم احمد لون بلاک صڈر ڈول،اجے کمار ،نصیر احمد لون ،محمد اشرف اہنگر،ذولفقار علی لون نائب صدور ڈول۔اختر حسین بٹ ایڈیشنل سیکریٹری ڈول بلاک۔اکشے کمار جوائنٹ سیکریٹری جب کہ رام کرشن چیف ایڈوائزر بلاک ڈول مقرر کئے گئے ۔اس موقعہ پر سجاد شیخ نائب صدر یوتھ ،ولی محمد لون بلاک صدر ڈول،غلام قادر نائیک،تام کرشن ،لیاقت حسین شیخ،خالد حسین میر، ذاکر حسین،چودھری فردوس بھی موجود تھے۔