کشتواڑ//ایس ایس پی کشتواڑخلیل پوسوال کی ہدایت پر پولیس اور عوامی تعلقات کو مضبوط بنانے اور نوجوانوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اٹھولی پاڈر میں شہداء کی یاد میں والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا۔رشی کمار جو 2001 میں راجوری ضلع میں دہشت گردوں کے ساتھ لڑائی کے دوران مارے گئے تھے،کے والد کنج لال نے اسکاافتتاح کیا۔ایونٹ میں پاڈر کے مختلف علاقوں کی مختلف ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ یہ ٹورنامنٹ ناک آؤٹ بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے ۔پہلا میچ کنڈل بمقابلہ ہمالین لائٹس آف پاڈر کے درمیان کھیلا گیا۔ ایس ایس پی کشتواڑ خلیل پوسوال نے اپنے پیغام میں حصہ لینے والی ٹیموں کا خیرمقدم کیا ہے اور تمام کھلاڑیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ زندگی کے دیگر پہلوؤں میں بھی صحت مند اور مسابقتی جذبے کو برقرار رکھیں۔