یو این آئی
سرینگر// جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کشتواڑ میں2ولیج ڈیفنس گارڈز کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس بربریت کا بدلہ لیا جائے گا۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میںواقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ’ کشتواڑ میں وی ڈی جی کے ارکان پر گھناؤنے حملے کی مذمت کرنے کے لیے الفاظ اتنے مضبوط نہیں ہیں‘۔انہوں نے کہا ’ میں اس بزدلانہ حملے میں ہلاکت ہونے والے بہادر بیٹوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں‘۔ان کا مزید کہنا تھا: ’ ہم تمام ملی ٹینٹ تنظیموں کو تباہ کرنے اور اس بربریت کا بدلہ لینے کا پختہ عزم رکھتے ہیں‘۔