عاصف بٹ
کشتواڑ //پولیس نے کشتواڑ و اننت ناگ اضلاع کی سرحد پر پارنہ چنگام چھاترو میں انٹر ڈسٹرکٹ چوکی پر 1شخص سے 5 لاکھ روپے کی غیر قانونی رقم ضبط کرلی ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایاکہ پی ایس آئی پنٹو رانا کی مدد سے ایس ایچ او چھاترو وکرم سنگھ کی قیادت میں پولیس تھانہ چھاترو کی ایک ٹیم نے دیلر چھاترو کے محمد اشرف ریشی سے غیر محسوب رقم ضبط کرلی۔ انہوں نے بتایا کہ ریشی کو گڈول اننت ناگ سے آنے والی ایک تویرا ٹیکسی گاڑی زیرنمبر -JK02AV 1937 میں سفر کرتے ہوے پکڑا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ قائم کردہ پروٹوکول اور طریقہ کار پر سختی سے عمل کرتے ہوے ضبط شدہ نقدی کو فوری طور پر چھاترو میں تعینات الیکشن فلاینگ سکواڈ ٹیم کو منتقل کردیاگیا۔ایس ایس پی کشتواڑ عبدلاقیوم نے انتخابی مدت کے دوران پچاس ہزار سے زیادہ کی نقدی لے جانے کے خلاف خبردار کیا۔انہوں نے انتخابی عمل کی سالمیت اور انصاف کو برقراررکھنے کے لے ایسے ضابطوں کی ضرورت پر زوردیا۔انھوں نے ضبط شدہ نقدی برآمد کرنے میں پولیس ٹیم کی مستعد کوششوں کو سراہا۔