عاصف بٹ
کشتواڑ //ایک اہم پیش رفت میں جموں و کشمیر پولیس نے کامیابی کے ساتھ ایک ایسے مفرور ملزم کو گرفتار کیا ہے جو گزشتہ تین دہائیوں (33 سال) سے گرفتاری سے بچنے کی کوششیں کررہا تھا ۔مفرور ملزم ایف آئی آر زیرنمبر 248/1991، (TADA) سیکشن 382 آر پی سی، اور آرمس ایکٹ کی دفعہ 3/25 کے سلسلے میں مطلوب تھا۔ ضلع پولیس کشتواڑ نے مفرور کے بارے میں ایک خصوصی اطلاع پر کارروائی کی۔ایس ایس پی کشتواڑ نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس کی قیادت ڈی ایس پی ڈار سجاد خان نے کی اور ٹیم نے مشتبہ مقام پر چھاپہ مار کر مفرور ملزم کو کامیابی سے گرفتار کر لیا۔ اب اُسے فوری کیس میں ٹرائل کے لئے عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔پولیس نے بتایا کہ کامیاب گرفتاری ایک باریک بینی سے منصوبہ بند آپریشن کا نتیجہ تھی جس میں جموں و کشمیر پولیس کی طویل عرصے سے فراریوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور خطے کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے غیر متزلزل عزم کو اُجاگر کیا گیا۔
کشتواڑ میں 3دہائیوں سے مطلوب ملزم گرفتار
