عاصف بٹ
کشتواڑ//عام لوگوں تک خدمات کو بڑھانے اور ان کی شکایات کے ازالے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے کشتواڑ پولیس کے سائبر سیل نے 23 گمشدہ موبائل فونز برآمدکئے اور انھیں ان کے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے موبائل کا بہت زیادہ خیال رکھیں کیونکہ موبائل فون میں ہمیشہ کسی فرد کا ذاتی ڈیٹا ہوتا ہے اور اس کے غلط استعمال کا ہر ممکن امکان ہوتا ہے۔ اس موقعہ پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر آشیش گپتا، انسپکٹر عابد بخاری و انسپکٹر دل راج سنگھ بھی موجود تھے۔موبائل فون کے ملنے پر لوگوں نے کشتواڑ پولیس کا خصوصی طورشکریہ ادا کیا۔