عاصف بٹ
کشتواڑ//جموں وکشمیر پولیس کے آپریشن سنجیونی کے بینر تلے کشتواڑ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف اپنی مسلسل مہم میں ضلع کشتواڑ کے مختلف مقامات سے 2 خواتین سمیت 5 بدنامِ زمانہ منشیات اسمگلروں کو حراست میں لیا اور ان قبضے سے 28 گرام ہیروئن برآمد کی ۔ کشتواڑ پولیس نے ایک مخصوص معلومات پر عمل کرتے ہوے کشتواڑ کے مختلف مقامات پر خصوصی ناکے قائم کئے گئے۔ سینئر پولیس افسران کی نگرانی میں چھاترو کے علاقے پرنا چنگام میں انسپکٹر سمیر احمد ایس ایچ او پولیس تھانہ چھاترو کی قیادت میں پی ایس آئی محمد جاوید کے ہمراہ ایک خصوصی ناکا بھی قائم کیا گیا۔ گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی چیکنگ کے دوران ناکہ پارٹی نے ایک رائل اینفیلڈ موٹر سائیکل (بلٹ) کو روکا اور فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کی موجودگی میں مذکورہ گاڑی، سامان اور سواروں کی ذاتی چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی نے ہیروئن جیسا مواد برآمد کیا۔ ان کے قبضے سے تقریباً 18 گرام وزنی ہیروئن برآمد کر کے انہیں موقع پر گرفتار کر لیا۔گرفتار افراد کی شناخت رمیز راجہ ولد عبدالقیوم ومفوزہ بیگم ،نوبیہ بیگم دونوں بیویاں رمیز راجہ ساکنہ سرکوٹ کشتواڑ کے طور پر کی گئی ہے۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کشتواڑ کے گیری نگر علاقے میں ایک اور خصوصی ناکا قائم کیا گیا جس کی قیادت انسپکٹر عابد بخاری نے پی ایس آئی ہیپی چودھری کے ہمراہ اعلیٰ افسران کی نگرانی میں کی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پارٹی نے ایک گاڑی و بریزا کو روکا۔ گاڑیوں کی چیکنگ اور ذاتی چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی نے تقریباً 10 گرام وزنی ہیروئن جیسی مادہ برآمد کر لیا۔ اور انہیں فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کی موجودگی میں موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کی شناخت احرار تیاب ولد تنویر احمد ساکنہ اخیار آباد کشتواڑ اور آصف زرگر ولد ارشاد احمد زرگر ساکنہ زرگر محلہ کشتواڑ کے طور پر ہوئی ہے۔اس کے مطابق کشتواڑ کے مختلف پولیس تھانوں میں دو ایف آئی آر زیر نمبر 51/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس تھانہ چھاترو میں ایف آئی آر زیرنمبر 143/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پی ایس کشتواڑ میں درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہے۔