کشتواڑ//وادی چناب میں امن کو استحکام بخشنے اور خطہ کے نوجوانوں میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کو نکھا ردینے کے لئے فوج کی جانب سے مورخہ05 ۔اکتوبر سے 19۔اکتوبر2018تک کشتواڑ میں ’’چناب ویلی کرکٹ لیگ ‘‘ کا اہتمام کیا گیا ۔اس پروگرام سے فوج کی کاوشوں کو مثبت رد عمل ملا ،جس سے علاقہ کے نوجوانوں میں کھیلوں کی صلاحیت کو اجا گرکرنے کے لئے ایک موقعہ فراہم ہوا۔لیگ میں کل ملا کر کشتواڑ، رام بن اور ڈوڈہ اضلاع کے مختلف سکولوں کی 23ٹیموں نے شرکت کی۔ٹورنامنٹ ناک اوٹ بنیادوں پر کھیلا گیا ۔کرکے ریاست جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی ایک مقبول ترین کھیل ہے،جس نے لوگوں کو اپنی طرف کھینچا ہے۔لیگ کا فائنل میچ ڈسٹرکٹ کیو کلب اور اسراریہ کشتواڑ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ،جس میں ڈسٹرکٹ کیو کلب کشتواڑ کی ٹیم نے فتح حاصل کی ۔فائنل میچ دیکھنے کے لئے شائقین کی کافی بھیڑ امڑ پڑی۔لیگ کے اختتا م پر فاتح ٹیم اور رنرز اپ ٹیموں میں ایوارڈز اور انعامی رقم تقسیم کی گئی ۔اسکے علاوہ انفرادی کٹیگری مین بہترین بلے باز اور گیندباز کو بھی انعامات سے نوازا گیا ۔فوج کی اس پہل کی لوگوں نے کافی ستائش کی ارو فوج کی جانب سے یہ ٹورنامینٹ منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔