عظمیٰ نیوزسروس
کشتواڑ//جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کشتواڑ میں چار سرگرم ملی ٹینٹوں کی تصویر کشی کرنے والے پوسٹر جاری کیے ہیں، جس میں ان کی گرفتاری کے لیے کسی بھی قسم کی اطلاع دینے پر 5لاکھ روپے کے انعام کی پیشکش کی گئی ہے۔پولیس نے عام لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان افراد کے بارے میں کسی بھی قسم کی تفصیلات کے ساتھ سامنے آئیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اطلاع دینے والوں کی شناخت کو سختی سے صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔یہ اقدام خطے میں ملی ٹینسی پر قابو پانے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تیز تر کوششوں کا حصہ ہے۔ پولیس نے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوششوں میں تعاون کی اپیل کی ہے۔ملی ٹینٹوں کی شناخت کے حوالے سے مزید تفصیلات یامعلومات کے تبادلے کیلئےہیلپ لائنز کا فوری طور پر انکشاف نہیں کیا گیا۔