عاصف بٹ
کشتواڑ //جمعرات کی الصبح خطہ چناب کے ضلع کشتواڑ میں پیش آے ایک سڑک حادثے میں دو افراد کی موت واقع ہوئی۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ مرگن کے ناڈیبلن علاقے میں ٹاٹا موبائل گاڑی زیرنمبر /3594 جو گاورن سے انشن کی طرف جارہی تھی اور صبح کے وقت ڈارئیور سے بے قابو ہوکر لڑھک کر حادثے کی شکار ہوگی۔ایس ڈی ایم مڑواہ ڈاکٹر اشرف نے بتایا کہ حادثے میں دو افراد کے جانبحق ہونے کی اطلاع ملی ہے جن کی شناخت امتیاز احمد ولد عبدل رشیدسکنہ کپرن ڈورو و محمد اسلم ساکن متی گاورن کے طور ہوئی ہے۔فوری طور حادثے کی وجوہات کاپتہ نہ چل سکا جبکہ دوسری جانب پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ لاشوں کو قانونی لورزامات کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد آخری رسومات کیلئے ورثا کے حوالے کر دیا گیا ۔