کشتواڑ//کشتواڑ میں پریس انفارمیشن بیورو کی جانب سے ضلع اطلاعاتی مراکز کشتواڑ اور ڈوڈہ کے اشتراک سے ایک میڈیا ورکشاپ’ ’وارتالاپ ‘‘ کا ضلع ترقیاتی کمشنر نے افتتاح کیا ۔ورکشاپ کا مقصد پی آئی بی کے علاقائیو برانچ دفاتر اور ضلع کے ورکنگ جرنلسٹوںکے درمیان براہ راست رابطہ بنانا تھا ۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا ،جو کہ اس موقعہ پر مہمان خصوصی بھی تھے ،نے کشواڑ ور ڈوڈہ ضلاع کی صحافی برادری کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور ان سے متعدد معاملوں پر رائے طلب کی۔انہوں نے میڈیا برادری سے بغیر تعصبانہ کے نیک نیتی اور تن دہی سے کام کرنے پر زور دیا اور انہہیں ضلع میں کام کر رہے مختلف محکموں کامیابیوں اور ترقیاتی کاموں پر تحریر کرنے کو کہا۔میڈیا سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا میڈیا کی سرگرم شراکت سے مختلف سماجی مدعوں اور سرکار کی مختلف سکیموں کو دیہی و شہری آبادی میں پھیلانے سے لوگوں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔انہوںنے میڈیا کو سماج اور سرکار کے درمیان ایک تعمیراتی رول نبھانے کی صلاح دی۔انہوں نے میڈیا کی بیداری رول کو زمینی سطح پر ایک اہم رول قرار دیا اور کہا کہ میڈیا کو منفی مدعوں پر ہی اپنی توجہ مرکوز نہیں کرنی چاہیے ۔ ڈی سی نے کہا کہ جہاں پر تعمیراتی نکتہ چینی کا خیر مقدم کیا جائے گا وہیں میڈیا کو مثبت رویہ کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے صحافت کو لوگوں اور سرکار کے درمیان ایک پُل کا کام کرنے کو کہا ،تاکہ سرکار کے مختلف سکیموں و پروجیکٹوں کی عوام کو جانکاری دی جا سکے ا ور انکے فوائد مستحق لوگوں تک پہنچ سکیں۔ورکشاپ پر نظامت کے فرائض ی آئی بی کے انچارج میڈیا وکیمونکیشن آفیسر سنیل کول نے انجام دئے،جنھوں نے خطہ میں اچھے صحافت پر زور دیا۔ورکشاپ میں صحافت کے شعبہ میں مختلف مدعوں پر مباحثہ کیا یگا،جسے کئی سینئر و تجربہ کار صحافیوں نے خطاب کیا ۔مقررین میں ایس ایس پی کشتواڑ ابرار چودھری،ضلع اطلاعاتی افسر کشتواڑعمران نائک نے ماہرانہ خطبہ پیش کیا۔