کشتواڑ میں موسلادھار بارشیں

عاصف بٹ
کشتواڑ// محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق ضلع کشتواڑ کے بالائی و میدانی علاقہ جات میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جو ہفتہ کو دن بھر جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق اگرچہ صبح کے وقت موسم ابرآلوداتھا جبکہ دوپہر سے میدانی و بالائی علاقہ جات میں بجلی گرجنے کے ساتھ موسلاھار بارشوں کا آغاز ہوا جو مسلسل جاری تھا۔ جہاں بالائی علاقہ جات میں جم کربارشیں ہوئیں وہی میدانی علاقہ جات میں بھی بارشوں کا سلسلہ دن بھر جاریت ھا۔جس کے سبب سردی کی شدت میں مزید اضافہ درج کیا گیا۔ ضلع کے بالائی علاقہ جات سنتھن ٹاپ و مرگن ٹاپ پر تازہ برفباری کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ایس ایچ او چھاترو سمیر احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سنتھن پر تازہ ایک  انچ برفباری درج کی گئی تاہم اسکے باوجود سڑک کی دونوں اطرف سے گاڑیوں کی آواجاہی جاری رہی۔ چار بجے کے قریب کشتواڑ بٹوت قومی شاہرہ پر درابشالہ کے قریب بھاری پسی گرانے کے سبب شاہرہ ڈیڑھ گھنٹے آمدرفت کیلے بند رہی جسے بعد میں آمدرفت کیلئے بحال کر دیا گیا۔ اگرچہ بارشوں کے سبب گرمی کی شدت سے عوام نے راحت کی سانس لی وہیں سردی کی شدت میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا اور لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعال شروع کیا۔آخری اطلاع ملنے کے تک بارشوں کا سلسلہ جاری تھا۔