عاصف بٹ
کشتواڑ//مشن یوتھ سکیموں کے تحت بیداری و تقسیم کاری کی تقریب کانفرنس ہال نیو ڈی سی آفس کمپلیکس منی سیکرٹریٹ کشتواڑ میں منعقد کی گئی جس میں 5 منظور شدہ درخواست دہندگان کو چابیاں، منتخب گاڑیاں اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کے دیگر دستاویزات حوالے کئے گئے جبکہ آنے والے دنوں میں ضلع کشتواڑ سے منظور شدہ ممکن کے تحت درخواست گزاروں کو مزید 27 گاڑیاں دی جائیں گی۔ ابتک 45 گاڑیاں سال2021-22 میں ضلع کشتواڑ میں مکین درخواست گزاروں کو دی گئی ہیں جبکہ موجودہ۔مالی مالی سال 2022-23 کے لیے تقسیم کا پہلا پروگرام ہے۔ تیجسونی سکیم کے تحت ابتک تین درخواست دہندگان کو بینک کی جانب سے منظوری کے خطوط بھی حوالے کیے گئے۔ ضلع میں تیجسونی کے تحت ڈی ایل آئی سی کے ذریعہ 46 کیسوں کی منظوری دی گئی ہے اور ان میں سے 28 نے کامیابی کے ساتھ 10 دن کی ای ڈی پی مکمل کی ہے،26 کیسوں کو چند دنوں کے اندر منظوری اور تقسیم کے لیے بینکوں کو سپانسر کیا گیا ہے۔ تقسیم پروگرام کے علاوہ آئی ٹی آئی کشتواڑ کے سینکڑوں طلبہ نے بیداری پروگرام میں حصہ لیا۔ پروگرام میں اے ڈی ایمپلائمنٹ اینڈ ایمپلائمنٹ آفیسر ڈی ای سی سی کشتواڑ نے شرکاء کے ساتھ مشن یوتھ کی مختلف اسکیموں پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے مختلف تجارتوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو انٹرپرینیورشپ کے لیے جانے اور مختلف اسکیمیں خاص طور پر مشن یوتھ انیشیٹو۔کے تحت فوائد حاصل کرنے کی ترغیب دی۔
کشتواڑ میں مشن یوتھ کے تحت بیداری و تقسیم کاری پروگرام کا انعقاد
