عاصف بٹ
کشتواڑ //کشتواڑ قصبہ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے مشترکہ طور سرچ آپریشن چلایا گیا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔پولیس ذرایع نے بتایاکہ سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیموںمیں شامل پولیس فوج و سی آرپی ایف نے قصبہ کے قلعہ ٹاپ و گوڑین علاقہ میں جمعہ کی صبح سرچ آپریشن چلایا جس کے دوران متعدد گھروں کی تلاشی لی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کارروائی قریب تین گھنٹوں تک جاری رہی تاہم اس دوران کسی بھی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔پولیس نے بتایا کہ اس مہم کے دوران علاقہ کا محاصرہ کیاگیا جبکہ سیکورٹی فورسز کی ٹیمیں علاقہ میں موجود رہی ۔