کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں عیدالاضٰحی کا تہوار منانے کے لئے کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر غلام نبی بلوان کی قیادت میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔میٹنگ میں فوج، پولیس،محکمہ مال ،سی آر پی ایف، سی آئی ایس ایف، آر ڈی ڈی، صحت، پی ڈی ڈی، صحت عامہ، جنگلات، تعمیرات عامہ ،محکمہ امور صارفین ، ٹریفک ،شیپ ہسبنڈری ،انفار میشن،میونسپلٹی، ڈرگ اینڈ فوڈ سیفٹی، فائر اینڈ ایمر جنسی اور اوقاف اسلامیہ کشتواڑ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے تمام افسروں کو عیدالاضٰحی کی تقریب سعید نہایت ہی جوش و مذہبی جذبہ کے ساتھ انجام دینے کی ہدایت دی۔انہوںنے بجلی ،پانی کی معقول سپلائی اور ٹرانسپورٹ و راشن دستیاب رکھنے کی ہدایت دی۔میونسپل حُکام کو عیدالاضٰحی کے پیش نظر قصبہ اور عید گاہ میں خصوصی صفائی مہم شروع کرنے کی ہدایت دی، تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔مارکیٹ چیکنگ سکاڑ کو نرخوں پر خصوصی نگاہ رکھن ے کی ہدایت دیتے ہوئے چکن ، گوشت ،بیکری و دیگر ضروری ایٹمز منظور شدہ نرخوں پر دستیاب رکھنے کی بھی ہدایت دی۔محکمہ صحت عامہ کو عید گاہ میں روکاوٹیں کھڑی کرنے اور پانی کا ریزروائر دستیاب رکھنے کی ہدایت دی گئی ۔چیف میڈیکل افسر کو ایمبولنس اور میڈیکل سٹاف کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رکھنے کی ہدایت دی گئی۔