عاصف بٹ
کشتواڑ //پہاڑی ضلع کشتواڑ میں جہاں ضلع انتظامیہ تعمیر و ترقی کے بڑے دعوے کررہی اور اس کیلئے کروڑوں روپے خرچ بھی کئے جارہے ہیں لیکن ضلع میں کئی ایک رابطہ سڑکیں اس وقت عام لوگوں و ٹرانسپورٹروں کیلئے شدید مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہیں اور اب انتظامیہ نے ٹوٹی سڑکوں کو بھرنے کیلئے اب نیا طریقہ کار اپنیاہوا ہے اور ان ٹوٹی سڑکوں پر کوڑا کرکٹ ڈال کر انھیں چھپایا جارہاہے۔ قصبہ کشتواڑ کے قریب میں گردھوارہ سے پوچھال تک کی سڑک عوام کیلئے درد سربنی ہوئی ہیں اور اسکی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہے جبکہ اس پر سفر کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن بن چکا ہے۔ اگرچہ چند ماہ قبل اس سڑک پر میکڈیم بچھایا گیالیکن اس عل میں انتہائی غیر معیاری مواد استعمال کیاگیا ۔
سڑک پر متعدد مقامات پرنکاسی نظام نہ ہونے کے سبب گھروں کا سارا گندہ پانی سڑک میں جمع ہوتا ہے جسکے سبب یہ سڑک بڑے کھڈوں میں تبدیل ہوگئی ہے اور اس سڑک پر سے گزرنا کافی مشکل ہوچکاہے۔ ترکسینہ کے مقامی لوگوں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ کچھ سال قبل گوڑین سے ہڑیال تک محکمہ پی ایم جی ایس وائی نے سڑک تعمیر کی تھی اور یہ سڑک کافی اہم مانی جاتی تھی کیونکہ پرانے بازار میں کشادہ سڑک نہ ہونے کے سبب اکثر جام لگا رہتا تھااور لوگ اسے متبادل کے طور استعمال کرتے تھے لیکن جہاں چند مقامات پر میکڑیم بچھایا گیا او کچھ ہی جگہوں پر ڈرین بنائی گی جسکے سبب بارشوں و گھروں سے نکلنے والا سارا پانی سڑک پر جمع ہوجاتا ہے ور اس میں بڑے بڑے گھڑے بن گے ہیں لیکن محکمہ و انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ محکمہ سڑک تعمیر کرنے کے بعد اسکی دیکھ ریکھ کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہا ہے جس کی وجہ سے س کی حالت انتہائی خستہ بنی ہوئی ہے ۔روہت کمار نامی ایک شخص نے بتایا کہ سارا پانی انکے گھر میں داخل ہوجاتا ہے جسکے سبب ہمیں سخت مشکلات آتی ہیں ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سڑک کو درست کرنے کیساتھ ساتھ ان کے نکاسی نظام کو ٹھیک کر کے عام لوگوں کو سہولیت فراہم کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی جائیں ۔