کشتواڑ//کشتواڑ ضلع میںبیساکھی تہوار روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ بیساکھی ہر سال 13اپریل کو آتا ہے اوراسی دن شمسی سال کا آغاز ہوتا ہے۔ کشتواڑ میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد پورے دن گردوارہ میں جمع رہے اور اس دوران دریائے چناب میں میلہ بھی منعقد ہوا۔اس دوران مقامی لوگوں کی طرف سے کئی سٹال لگائے گئے تھے۔ کشتواڑ میںبھنڈارکوٹ کے نزدیک دریائے چناب پر کئی لوگوں خاص طور سے ہندئوں اور سکھوں نے نہایا جو بیساکھی جشن کی روایت ہے۔کشتواڑ قصبہ کے گر دوارہ میں سکھوں کی ایک بڑی تعداد دیکھی گئی جہاں مقامی لوگوں کی طرف سے ایک دنگل کا اہتمام بھی گیا تھا۔اس موقعہ پرمسلمانوں نے سکھ اور ہندو برادری کو مبارک باد دی۔دریں اثناء وزیر مملکت سنیل شرما نے ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ غلام نبی بلوان،ایس ایس پی کشتواڑسندیپ وزیر اور دیگر حکام کے ہمراہ بیساکھی میلہ کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے بھنڈار کوٹ کا دورہ کیا۔