عاصف بٹ
کشتواڑ// منگل کی صبح کشتواڑ ضلع کے کاندنی علاقے میں رونما ہوئے سڑک حادثے میں ا یک شخص کے چناب برد ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بلیرر گاڑی زیر نمبر جو کشتواڑ سے درابشالہ کی طرف جارہی تھی، کاندنی کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریا چناب میں جاگری ۔حادثے کے فورا بعد پولیس،ریڈرکراس، رضاکارنہ تنظیمیں، ایس ڈی ار ایف و مقامی لوگوں نے بچائو کاروائی عمل میں لائی اور چناب برد ہوئی گاڑی کی تلاش شروع کی ۔بچائو ٹیموں کو دریا کے کنارےسے ا یک موبایل فون برامد ہوا جو گاڑی کے مالک سندیپ کمار ولد رتن لال ساکن متا کشتواڑ کا ہے۔ یہ گاڑی پاور پروجیکٹ تعمیر کررہی کمپنی کے ساتھ منسلک تھی ۔ذرائع نے بتایا کہ دریا میں گاڑی کے نشان ملے ہیں تاہم ابھی تک اسے باہر نہیں نکالاگیاہے۔ واضح رہے کہ اس سڑک پر گزشتہ دس روز کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے۔اس سے قبل بھی محکمہ فاینانس کے افسر کی گاڑی دریا چناب میں ڈوب گی تھی جسکی نعش ابھی تک بازیاب نہ ہوسکی۔