عاصف بٹ
کشتواڑ// جمعہ کو شروع ہوئی برفباری و بارشوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی بدستور جاری رہا جسکے سبب ضلع بھر میں عام زندگی بری طرح مفلوج ہوکررہ گئی۔ دوسرے روز بھی ضلع کے بالائی علاقہ جات میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں ہوتی رہی۔جمعہ کی صبح شروع ہوئی بالائی علاقوں میں برفباری و میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی مسلسل د ن بھر جاری رہا۔ ضلع کے دورافتادہ علاقہ واڑون سے ملی اطلاع کے مطابق دوسرے روز بھی علاقے میں کی ایک انچ تازہ برفباری درج کی گئی ہے جسے علاقے میں عام زندگی بری طرح مفلوج ہوکررہ گئی ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہوکررہگے ہیں وہی مڑااہ و دچھن میں بھی بارشوں کے ساتھ ہلکی برفباری کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
کشتواڑ دچھن سڑک پر متعدد مقامات پر پسیاں گرآنے کے سبب آمدرفت کو معطل کردیاگیا جبکہ کئی مقام پر برفانی تودے گرآئے تاہم کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔موسلادھار بارشوں کے سبب ضلع بھر کے کی مقامات پر رہائشی ڈھانچوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ذرائع کے مطابق کل دس رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا جن میں سے نو کو جزوی جبکہ ایک رہائشی ڈھانچہ مکمل طور تباہ ہوگیاجبکہ مغل میدان میں تین پتھمالہ میں ایک جبکہ تریگام میں چھ رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچاوہی سب ڈویژن پاڈر کے مچیل علاقے میں بھی دوسرے روز برفباری ہوتی رہی جسے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ضلع کے دیگر علاقہ جات کیشوان کنتواڑہ بونجواہ سروڑ چھاترو چنگام کے اوپری مقامات پربھی کئی انچ تازہ برفباری کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ وہی سنتھن و مرگن ٹاپ پر برفباری کے سبب سڑکیں آمدرفت کیلئے مسلسل بند پڑی ہوئی ،کڑیا کیشوان سڑک پر پتھر گرآنے کے سبب آمدرفت کیلئے بند ہوگی جسے بعد میں آمدرفت کیلئے بحال کردیاگیا۔میدانی علاقوں میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارشیں ہوتی رہی جسکے سبب عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا قصبہ میں متعدد مقامات پرنا قص ڈرینج کے سبب سڑکوں پر گندہ پانی جمع ہوگیا جسے عوام کو چلنے میں سخت دشواریاں ہوئی۔ ضلع میں دوسرے روز بھی خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے بندرہے۔ پولیس نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہیلپ لائن نمبرات جاری کئے ہیں اور لوگوں سے ان پر رابطہ کرنے کیا اپیل کی گئی ہے ۔