کشتواڑ//کشتواڑ میں اچانک مارکیٹ چیکنگ کے دوران فٹ پاتھوں کو ناجائز تجاوزات سے آزاد کیا گیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے ایس ایس پی ابراد چودھری کے ہمراہ اشیائے خوردنی کے معیار ،سڑکوں پر سے ناجائز طور کھڑی کی گئی ریہڑیوں کو ہٹانے اور غلط پارکنگ اور قصبہ کی ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے اچانک مارکیٹ چیکنگ کی ۔مارکیٹ چیکنگ کے دوررانڈی سی نے دوکانداروں کو تنبہیہ کیا کہ وہ سڑک اور فٹ پاتھوں پر مال رکھنے سے اجتناب کریںبصورت دیگر خاطی افراد کے خلاف سنگین کاروائی کی جائے گی۔دوران چیکنگ انہوںنے میونسپل حُکام سے سڑکوں اور گلیوں سے ناجائز تجاوزات ہٹانے کی بھی ہدایت دی ،تاکہ قصبہ میں بدرو نظام میں بہتری لائی جا سکے۔دوران چیکنگ گوشت ، چکن، میوے ،سبزیوں اور مٹھائیوں کے معیار کا بھی جائزہ لیا گیا اور موقعہ پر ہی سبزی و میوہ فروشوںاور قصائیوں کو ہدایت دی گئی گوشت اور پھل کر ڈھک کر رکھا جائے تاکہ اس پرد ھول نہ بیٹھے۔دوران چیکنگ اشیائے خوردنی جیسے کہ گوشت، چکن و دیگر اشیاء کے نرخوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔اس موقعہ پر اے آر ٹی او کو ٹریفک قوانین کی طرف خصوصی دھیان دینے کی بھی ہدایت دی گئی ،تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اسکے علاوہ ویٹرنری ڈاکٹروں کو جانوروں کی فروخت پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدیات دی گئی اور یقینی بنائیں کہ مارکیٹ میں بیماریوں سے پاک جانور فروخت کئے جائیں۔چیکنگ کے دوران ڈی سی نے لوگوں سے بھی تبادلہ خیال کیا اور انکی شکایات و مسائل سُنے۔اس دوران ڈی سی نے لوگوں سے کہا کہ ٹیم مستقبل میں بھی مارکیٹ کی چیکنگ کرے گی۔ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو افسرکشتواڑڈیولپمنٹ اتھارٹی،ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای اور پی ڈبلیو ڈی، ای ایم اینڈ آر ای کے اے ای ای،اے آر ٹی او او محکمہ مومیات کے افسران و اہلکار بھی تھے۔