Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US

کشتواڑ قصبہ میں12برسوں سے زیرتعمیر پارک تکمیل سے کوسوں دور

Last updated: April 11, 2022 12:00 am
Share
4 Min Read
SHARE

عاصف بٹ
کشتواڑ//کشتواڑ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ضلع ہیڈکوارٹر کے اندر ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر سے چند کلومیٹر دوری پر گزشتہ بارہ سال سے تعمیر ہورہی پارک ابھی تک نامکمل ہے جسکو لیکر مقامی لوگوں میں سخت ناراضگی ہے۔ قصبہ کشتواڑ میں شاہ فریدالدین بغدادیؒ کے آستانِ عالیہ کے بالکل قریب میں واقع قلعہ ٹاپ اپنے دور میں کافی مقبول ہوا کرتا تھا۔کہا جاتا ہے کہ راجائوں کے دور میں کشتواڑ کے مہاراجہ  خان پال نے اس مقام پر ایک گھر تعمیرکروایا تھا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کا وجود ختم ہو گیا اور اب جگہ پر صرف پتھر کا تخت ہی  موجود ہوتا تھا لیکن انتظامیہ اس وراثت کو بچانے میں ناکام ثابت ہوئی اور آج وہ بھی اس مقام سے غایب ہے۔ قلعہ ٹاپ اونچائی پر واقع ہونے کے سبب وہاں سے سیاح و مقامی لوگ قصبہ کشتواڑ کا دلفریب نظارہ کرسکتے ہیں اور پوری وادی کا بھرپور نظارہ لیا جاسکتا ہے۔ بارہ برس قبل کشتواڑ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 132لاکھ روپے کی لاگت سے پارک بنانے کا کام سال 2009-2010 میں شروع کیا تھا اور اسے مکمل کرنے کا حدف 2012مقرر کیا گیاتھا لیکن بارہ سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی یہ پارک ابھی تک نامکمل ہے ۔ابھی تک  اس پر کروڑوں روپے کی لاگت لگائی جاچکی ہے لیکن پارک میں دیوار، سیڑھیاں، Kiosk و راستے، بیت الخلا ء ،شیڈ و دیگر چھوٹے کاموں  کو مکمل کیا گا ہے لیکن گیٹ و دیگر کام ہنوز نامکمل ہے۔ اس پارک کی  خستہ حالت کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کروڑوں روپے کی رقم ضائع کر کے خزانہ عامرہ پر مزید بوجھ ڈالا جارہا ہے۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پارک کو بنانے کے لئے ابھی تک لاکھوں روپے خرچ ہوچکے ہیںلیکن ابھی بھی نامکمل ہے،لکڑی کا خوبصورت ڈھانچہ یہاں پر بنایا گیا تھا جس میں لاکھوں روپے کی  قیمتی لکڑی لگائی گئی تھی جبکہ ٹایلیں و لوہے کے گرل لگائے گئے تھے،اب انھیں بھی توڑا گیا ہے جبکہ یہاں تعمیر کئے گئے کچھ باتھ روم کا کام بھی ادھورا ہی چھوڑا گیا ہے جس کواگرچہ گزشتہ سال مکمل کرلیا گیا لیکن دیگر کام ہنوز نامکمل ہے۔ اگرچہ اس پارک کی تعمیر کا کام مکمل ہونے کے دہانے پر تھا لیکن گزشتہ کئی سال سے بند پڑا تھا اور اب اسکی تعمیر ہورہی ہے ۔مقامی لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ وضلع ترقیاتی کمشنر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پارک کو جلد مکمل کرکے عام عوام کے لئے کھولا جانا چاہئے تاکہ اس سے ضلع کی خوبصورتی دوبالا ہواور لوگ قصبہ کا نظارہ کرسکیں۔تین سال قبل بھی متعلقہ محکمہ کے عہدیداروںنے بتایا تھا کہ فنڈس کی کمی کے سبب کام مکمل نہیں ہوپارہا ہے اوریقین دہانی کرائی تھی کہ اس پارک کو دوماہ کے اندر مکمل کرکے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا لیکن آج تک یہ ممکن نہ ہوسکا اور اب بھی  متعلقہ محکمہ کے افسران یہی یقین دہانی کررہے ہیں کہ بہت جلد اسے مکمل کرکے عوام کیلئے کھولا جائے گا۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
امرناتھ یاترا کے لیے 8,600سے زائد یاتریوں پر مشتمل چھٹا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ
تازہ ترین
گالندر پانپور میں دلخراش سڑک حادثہ ،2ازجان، 3مضروب
تازہ ترین
پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?