کشتواڑ///کشتواڑ سے جموں تک کرایہ کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشتواڑ ابھے شرما کی جانب سے کشتواڑ سے جموں تک کے لئے گاڑیوں کے کرایہ کی شرح اجرا کی ہے۔ اس حُکم کے تحت بس اسٹینڈ کشتواڑ سے اندرا چوک جموں (اولڈ روٹ سے براستہ پتنی ٹاپ )کریوزئر /ٹیمپو،سومو/ائیکو/بولیرو ،تویرا/سکارپیئو ،زائیلو،کوئلز اور اننو وا /فورڈ کے لئے بالترتیب 643,616,607,386مقرر کیا گیا ہے جبکہ بس اسٹینڈ کشتواڑ سے اندرا چوک جموں (نئے روٹ براستہ چنہنی ناشری ٹنل ) سی یہ شرح بالترتیب576,553.544.346 مقرر کیا گیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اے آر ٹی او نے یہ حُکم عام لوگوں کی جانب سے زیادہ کرایہ وصول کرنے کی شکایات کے بعد جاری کیا ہے۔حُکم میںٹرانسپورٹروں ، ٹور آپریٹروں کو ٹرانسپور کمشنر کی جانب سے جاری کرایہ فہرست پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔کشمیر اعظمیٰ سے بات کرتے ہوئے اے آر ٹی او کشتواڑ ابھے شرما نے کہا کہ محکمہ کشتواڑ سے جموں تک مقررہ کر ایوں پر سختی سے کار بند ہے اور کسی کوبھی اس کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مقررہ شرح سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ خاطی ڈرائیوروں کی ڈرائیونگ لائسنس اور پرمٹ منسوخ کئے جا ئیں گے۔