عاصف بٹ
کشتواڑ //ضلع کشتواڑ کو وادی کشمیر سے جوڑنے والی واحد کشتواڑ سنتھن اننت ناگ قومی شاہرہ پر ضروری مرمتی کام کے پیش نظر آمدرفت معطل رہے گا۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ چھاترو کے دفتر نے سڑک کی دیکھ بھال کے ضروری کاموں کی وجہ سے سنتھن قومی شاہراہ پر ٹریفک کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔دفتر کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ جس کی ایک کاپی کشمیر عظمی کے پاس موجود ہے ،میں بتایا گیا ہے کہ یہ معطلی 27 جولائی کو دوپہر 3 بجے سے 28 جولائی کی صبح 6 بجے تک نافذ رہے گی۔ اس عرصے کے دوران کسی بھی گاڑی کو چنگام پرنا چیک پوسٹ اور ڈکسم پولیس پوسٹ سے اجازت نہیں ہوگی۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیاہے کہ وہ اس کے مطابق اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات پر عمل کریں۔ سڑک کی دیکھ بھال کے کام کا مقصد ہائی وے کی حالت کو بہتر بنانا اور ہموار سفر کو یقینی بنانا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام کیساتھ تعاون کیا جائے اور ضرورت پڑنے پر متبادل راستے اختیار کئے جائیں ۔