عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کو وادیٔ کشمیر سے جوڑنے وا لی واحد کشتواڑ سنتھن اننت قومی شاہراہ گزشتہ تین روز سے آمدورفت کیلئے بند پڑی ہوئی ہے جبکہ موسم کی بہتری کے بعد ہی گاڑیوں کے چلنے کی اجازت دی جائےگی۔ این ایچ آئی ڈی سی ایل حکام نے بتایا کہ شاہراہ پر دونوں اطراف سے بر ف ہٹانے کا عمل مکمل کرلیاگیاتھا تاہم متعدد مقامات پر پھسلن کے سبب گاڑیوں کی آواجاہی کی اجازت نہیں ہے۔انکاکہناتھا کہ موسم میں بہتری کے بعد ہی شاہراہ پر دوبارہ آمدورفت بحال کی جائے گی۔