عاصف بٹ+عظمیٰ نیوز سروس
کشتواڑ+جموں //ضلع کشتواڑ میں جمعہ کو ایک سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک جبکہ 13 دیگر زخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایاکہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹاٹا سومو،جس میں وہ سفر کر رہے تھے، سڑک سے پھسل کر ضلع کشتواڑ میں حقو پالالی روڈ پاڈر کے قریب گہری کھائی میں جا گری۔”مسافر گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK17-7378 ، گلاب گڑھ سے ہاکو پالی پاڈرر جا رہی تھی ،جب ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا اور سومو گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ڈرائیور سمیت 10 مسافر زخمی ہو گئے”۔ لاشوں کو نکال لیا گیا اور تمام زخمیوں کو علاج کے لیے پبلک ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) اتھولی پاڈر منتقل کیا گیا۔ادھر سانبہ ضلع کے بدھوانا علاقے میں ایک ٹریکٹر ڈرائیور کے قابوسے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر میں سوار تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے اور بعد ازاں ایک زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔معلوم ہواہے کہ حادثے کے فوراً بعد زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے ڈرائیور کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت پرکاش چند ساکن سانبہ کے بطور کی گئی ۔