عاصف بٹ
کشتواڑ//منگل کی درمیانی شب ضلع کشتواڑ کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری کے سبب عام زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی درمیانی شب بالائی علاقوں میں تازہ برفباری درج کی گئی۔ سنتھن و مرگن ٹاپ پرکئی انچ تازہ برفباری ہوئی جسکے سبب سنتھن و مرگن سڑک کو حکام نے آمدورفت کیلئے بند کردیا ۔حکام نے بتایا کہ چھ انچ سے زیادہ برفباری سنتھن پر درج کی گئی ہے ۔ وہیںواڑون میں بھی کئی انچ تازہ برفباری ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس سے اس علاقے میں عام زندگی بری طرح مفلوج ہوکررہ گئی ۔موسم میں آئی تبدیلی کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں بھی نمایا ںکمی درج کی گئی اور لوگوں نے دوبارہ سے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کیا۔
کشتواڑکے پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری | سنتھن ٹاپ و مرگن شاہرہ آمدورفت کیلئے بند