عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی گزشتہ شب چندی گڑھ یونورسٹی میں موت ہوئی جس پر اسکے اہل خانہ نے یونورسٹی حکام پر بروقت ایمبولینس فراہم نہ کرنے کا الزام عاید کیا۔ ضلع کشتواڑ کے وارڈ نمبر 10 سے تعلق رکھنے والا ذیشان بیگ ولد ارشاد احمد گزشتہ کئی برسوںسے چندی گڑھ کی یونورسٹی میں بی وی ایم ایس کررہا تھا، گزشتہ شب وہ ہوسٹل سے گرگیا جسکے بعد اسے ساتھیوں نے موٹر سائیکل پر ہسپتال منتقل کیا جہاں اسکی موت واقع ہوئی۔
ذیشان کے والد نے یونورسٹی حکام پر الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ اگربروقت اسے ایمبولینس مہیا کی جاتی تو اسکے بچے کی جان بچ جاتی ۔ انھوں نے اسکی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ذیشان کی موت پر ضلع کشتواڑ کی عوام نے سرکار سے اعلی سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔