کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا کی قیادت میں ضلع میں یوم آزادی منانے کے ا نتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔اجلاس میں اے ڈی ڈی سی، سی پی او، اے سی آر، اے سی ڈی ،کمانڈنٹ سی آر پی ایف ،اے ایس پی، اے آر ٹی او، ڈی ایس ڈبلیو او، سی ایم او، ڈی وائی ایس او،پرنسپلوں کے علاوہ ضلع و سیکٹورل افسروں نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ تقریب پریڈ گرائونڈ میں منعقد کی جائے گی ،جہاں پر مہمان خصوصی قومی ترنگا لہرائیں گے اور جے کے پی، جے کے اے پی، سی آر پی ایف، این سی سی، این ایس ایس اور سکولی بچوں کی جانب سے منعقدہ مارچ پاسٹ پر سلامی لیں گے۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ سکولی بچوں کی جانب سے اس موقعہ پر ایک رنگا رنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کیا جائے گا۔تقریب کا آغاز محکمہ اطلاعا ت کی جانب سے شہنائی وادن کے ساتھ کیا جائے گا۔اجلاس میں دیگر ضروی انتظامات جیسے کہ سیکورٹی ،طبی سہولیات، پینے کے پانی، بغیر خلل کے بجلی، صحت و صفائی و سیٹنگ انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ڈی سی نے تمام افسروں سے آپسی تال میل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی، تاکہ تقریب خوش اسلوبی سے منعقد کی جا ئے۔انہوں نے تمام افسروں کو اپنے سٹاف کے ہمراہ تقریب میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت دی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تقریب کا فل ڈریس ریہرسل مورخہ13اگست 2018کو منعقد ہوگا۔