عظمیٰ نیوز سروس
جموں//کشتواڑ میں سوموار اور اتوار کی درمیانی رات کو ہلکے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر پیمانے پر 3.5ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اس دوران زلزلہ سے کسی بھی طرح کا جانی کا مالی نقصان ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ اس کا مرکز پانچ کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ اِس سے پہلے کَل ہی نیپال میں چار اعشاریہ تین شدت کا زلزلہ آیا۔ نیپال میں 24 گھنٹے سے بھی کم کی مدت میں دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔کشتواڑ میں محسوس کئے گئے ہلکے زلزلہ سے کسی قسم کی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔