نیوز ڈیسک
نئی دہلی //قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول نے ہفتہ کے روز مختلف مذاہب کے رہنماں پر زور دیا کہ وہ مذہب اور نظریہ کے نام پر دشمنی پیدا کرنے کی کوشش کرنے والی بنیاد پرست طاقتوں کا مقابلہ کریں جو ملک کو بری طرح متاثر کرتی ہے اور اس کے بین الاقوامی اثرات ہیں۔انہوں نے یہ ریمارکس ایک بین المذاہب کانفرنس میں کہے – کانفرنس میں ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) جیسی تنظیموں پر “تقسیم کرنے والے ایجنڈے” پر عمل پیرا ہونے اور “مخالف عناصر” میں ملوث ہونے پر پابندی کی وکالت کی گئی ۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، ڈوول نے کہا کہ بنیاد پرست طاقتوں کے خلاف اس لڑائی میں ان کو شامل کرنے کے لیے ہر ایک تک پہنچ کرانہیں بتانے کی ضرورت ہے کہ ہندوستان میں کسی بھی مذہب کے خلاف نفرت اور اشتعال انگیزی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ڈوول نے کہا کہ غلط فہمیوں کو دور کرنے اور ہر مذہبی ادارے کو یہ احساس دلانے کی کوشش کی ضرورت ہے کہ وہ ہندوستان کا حصہ ہے۔”
انکا کہنا تھا کہ ہم اس پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے، مذہبی عداوت کا مقابلہ کرنے کے لیے، ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا اور ہر مذہبی ادارے کو ہندوستان کا حصہ محسوس کرنا ہوگا۔ ڈووال نے ملک میں مذہبی انتشار کے متعدد واقعات کے پس منظر مذہبی رہنمائوں پر زور دیا کہ وہ قوم کی فضا کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں۔”یہ جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم ملک کی یکجہتی پر سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے۔ ڈوول نے کہا کہ ہمیں ہر ایک کے دل میں یہ یقین پیدا کرنا ہوگا کہ یہاں ہر ہندوستانی محفوظ ہے۔ ہمیں منظم ہونا ہوگا، آواز اٹھانی ہوگی اور غلطیوں کو سدھارنا ہوگا۔ “۔انہوں نے کہا کہ ملک کا نقصان سب کا ہے، اس کے تحفظ کے لیے سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہو گا۔ملک کے ہر مذہب نے قوم کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا ہے، اس ماحول کو درست کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو کیسا ہندوستان دیں گے،مذہبی رہنمائوں کے کندھوں پر بڑی ذمہ داریاں ہیں،”۔منتظمین نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد ہندو، اسلام، عیسائیت، سکھ مت، بدھ مت اور جین سمیت مختلف مذاہب کے نمائندوں کے درمیان “بڑھتی ہوئی مذہبی عدم رواداری” پر بحث کرنا تھا۔بین المذاہب کانفرنس کی طرف سے منظور کی گئی قرارداد میں امن اور ہم آہنگی کے پیغام کو پھیلانے اور بنیاد پرست قوتوں کے خلاف لڑنے کے لیے تمام عقائد پر مشتمل ایک نئی باڈی بنانے کی تجویز پیش کی گئی۔