عظمیٰ نیوز سروس
سری //کاشتکار برادری میں مختلف سرکاری اسکیموں اور اقدامات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے ایک اہم اقدام میں سکاسٹ کشمیرنے جاری کسان سمپرک ابھیان کے تحت پانزن چاڈورہ میں دیہی کریڈٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ڈائریکٹر ایکسٹینشن،پروفیسر (ڈاکٹر) ریحانہ حبیب کانتھ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے صدارت کی اورکسانوں کو بااختیار بنانے اور زرعی شعبے کو مضبوط بنانے میں دیہی قرضوں کے اہم کردار پر زور دیا۔تقریب میں چاڈورہ کے تمام علاقوں سے کسانوں کی اچھی شرکت دیکھنے میں آئی، جنہیں زراعت، باغبانی، مویشیوں کی پیداوار، ڈیری اور متعلقہ شعبوں سے متعلق مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ پروگرام میں کے وی کے بڈگام اور زراعت اور متعلقہ محکموں کے کئی وسائل سے تعلق رکھنے والے افراد نے تفصیلی سیشن پیش کیے۔