جموں// گورنر کے مشیر کے سکندن نے ریاست کے تمام ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاست میں وزیر اعظم کسان سکیم کی عمل آوری کا جائیزہ لیا ۔ مشیر موصوف نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ کسانوں کے ڈاٹا کو پی ایم کسان پورٹل پر اپ لوڈ کریں ۔ کے سکندن نے متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو اگلے دو یا تین دنوں کے اندر رد شدہ ڈاٹا کو پی ایم کسان پورٹل پر درست کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے اسی ڈاٹا کو دوبارہ اَپ لوڈ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کسانوں کے فائدے کیلئے کم سے کم وقت میں منتقل کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کسانوں کے اسناد کو رد کرنے کی وجوہات کو جاننے کی بھی ہدایت دی ۔ کمشنر سیکرٹری ریونیو ، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ڈائریکٹر این آئی سی جے اینڈ کے و دیگر متعلقہ افسران نے ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی ۔