نئی دہلی // دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ حکومت بے موسم بارش کی وجہ سے دہلی میں برباد ہوئی کسانوں کی فصلوں کا 50 ہزار روپے فی ہیکٹر معاوضہ دے گی۔مسٹر کیجریوال نے کل اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا ‘‘کسان بے موسم بارش سے فصلوں کی بربادی سے کافی دکھی ہیں۔ آپ دکھی نہ ہوں ، تمہارا بیٹا ہمیشہ کی طرح آپ ساتھ ہے ۔ برباد ہوئی فصلوں کے لئے دہلی حکومت فی ہیکٹیئر50000روپے معاوضہ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی وجہ سے فصلیں برباد ہوئی ہیں ،‘ آپ ’کی حکومت نے آگے بڑھ کر کسانوں کی مدد کی ہے ۔ہم نے نہ صرف اعلان کیا ، بلکہ ہماری کوشش رہتی ہے کہ ایک یا دو ماہ کے اندر کسانوں کے کھاتے میں پیسے جمع ہو جائیں ۔ ڈی ایم اور ایس ڈی ایم دو ہفتوں میں تباہ شدہ فصلوں کی پیمائش مکمل مکمل کریں گے۔