غلام محمد
سوپور// کرگل وجے دیوس رجت جینتی مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر، ہندوستانی فوج کی جانب سے عاصم فاؤنڈیشن پونے کے ساتھ مل کر 8 سے 12 اکتوبر 2023 تک سوپور، چندیگام اور حاجن میں خواتین کرکٹ کے دوستانہ میچوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پہلا میچ عاصم الیون اور سوپور تھنڈر اسٹرائیکرز کے درمیان سبحان اسٹیڈیم سوپور میں کھیلا گیا۔ سخت مقابلے والے میچ میں عاصم الیون کو پہلے بیٹنگ کرنے کا موقع دیا گیا اور اس نے 99 رنز کا ہدف دیا۔ سوپور تھنڈر اسٹرائیکرز نے پانچ وکٹوں سے فتح حاصل کی۔