مہور//سب ڈویژن مہور کے ڈاڈا سجرو میں گذشتہ روز ایک 15سالہ لڑکا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا جس کی شناخت سجاد حسین والد خوشی محمد ساکنہ ڈاڈا سجرو کے طور پر ہوئی تھی۔مقامی لوگوں نے آج مہور جموں سڑک پر نعش کو لے کر انتظامیہ کے خلاف مظاہرے کئے۔مقامی لوگوں کا الزام تھا کہ یہ حادثہ محکمہ بجلی کی لاپرواہی سے پیش آیا کیوں کہ محکمہ نے سبز درختوں کے ساتھ تاریں بچھائی ہوئی ہے قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کہ بجلی تار پیڑ کے ساتھ لگی ہوئی تھی جب کی یہ لڑکا اس پیڑ پر چڑا ہوا تھا اور اس کو کرنٹ لگی جس کے باعث یہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔مقامی لوگوں نے بتایا جائے حادثے کے بعد نہ تو پولیس نہ ہی انتظامیہ کا بھی کوئی آفیسر موقع پر آیا ۔یاد رہے اس سے قبل بھی اس طرح کے کئی حادثات پیش آئے ہیں۔کچھ ماہ قبل اسی طرح کا ایک اور حادثہ ساڑھ میں پیش آیا تھا جس میں ایک خاتون کی موت واقع ہوئی تھی۔گذشتہ سانحہ کے زیر نظر ڈاڈا سجرو کے مقامی لوگ آج پلسو پل پر اتر آئے اور مہور تا جموں سڑک کو کئی گھنٹوں تک بند رکھا۔لوگوں نے حکومت،ڈی سی ریاسی،ایس ڈی ایم مہور اورمحکمہ بجلی کے خلاف نعرے لگائے۔آخر میں بجلی کے اعلیٰ آفیسر اور تحصیلدار مہور موقعہ پر پہنچے اور لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کی مانگیں پوری کریں گے۔ایس ایچ او مہور طارق حسین نائک نے بتایا پولیس نے اس معاملہ میںایک ایف آئی آر نمبر01 2018 U/S 304A /RPC درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔