میڈرڈ، 04 مئی ( یو این آئی ) پرتگال اور ریال میڈرڈ کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو یوئیفا چمپئنز لیگ کی تاریخ میں ناک آ¶ٹ مرحلے میں گولوں کی نصف سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے چمپئنز لیگ میں لائنل میسی کی 7 ہیٹ ٹرکس کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ رونالڈو نے چمپئنز لیگ میں اٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف سیمی فائنل فرسٹ لیگ میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔اس کے علاوہ رونالڈو چمپئنز لیگ سیمی فائنل میں زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ۔