کراٹے چمپئن شپ میں شرکت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی

راجوری //کھیل شعبہ کو بڑھاﺅ دینے اور کھلاڑیوں کی معاونت کےلئے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شون نے آگرہ میں شمال مشرقی قومی چمپئن میں شرکت کےلئے جانے والے 3کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کےساتھ ساتھ ان کو پچاس فیصد تک کا خرچہ بھی دیا ۔ضلع سے تین مقامی نوجوان جن میں عادل محمود ،وپن شرما اور حسنین احمد شامل ہیں ،آئندہ دنوں میں آگرہ میں منعقد ہونے والی کراٹے چمپئن شپ میں شرکت کےلئے جائینگے ۔ان نوجوان کھلاڑیوں کےساتھ ملا قات کے دروان ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے کہاکہ ضلع انتظامیہ با صلاحیت نوجوانون کو معیاری پلیٹ فارم فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے ۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ کھیلوں میں محنت و لگن کےساتھ اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کریں تاکہ وہ اپنے علاقہ کا نام روشن کرسکیں ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ پنچایتی سطح پر کھیل کے میدان تعمیر کے نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کی وعدہ بند ہے ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ قدم کی مدد سے نوجوانوں کو پڑھائی کےساتھ ساتھ مختلف کھیلوں کی جانب راغب کرنے کےلئے مدد گار ثابت ہو گا ۔انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے ہدایت جاری کی ہوئی ہیں کہ نوجوانوں کو مشن یوتھ کے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقعہ فراہم کیا جائے ۔ڈی سی موصوف نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کر دی سکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔